ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنے ومبلڈن خطاب جیتوں گا:فیڈرر

میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنے ومبلڈن خطاب جیتوں گا:فیڈرر

Mon, 17 Jul 2017 21:54:06  SO Admin   S.O. News Service

لندن، 17؍جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )راجر فیڈرر نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ 8 بار ومبلڈن خطاب جیت جائیں گے اور اگر ان سے کوئی کہتا کہ 2017میں وہ دو گرینڈسلیم جیت جائیں گے، تو وہ اس پر قہقہہ لگاتے۔تین ہفتے بعد 36سال کے ہونے جا رہے فیڈرر نے پیٹ سمپراس کا ریکارڈ توڑکر آٹھواں ومبلڈن خطاب جیت لیاہے ۔انہوں نے فائنل میں مارن سلچ کو 6.3، 6. 1، 6.4سے شکست دی۔سولہ سال پہلے فیڈرر نے سمپراس کو شکست دے کر ومبلڈن جیتا تھا۔اب 19گرینڈسلیم فیڈرر کے نام ہے جبکہ رافیل نڈال ان چار خطاب پیچھے ہیں ۔فیڈرر نے کہاکہ پیٹ کو شکست دینے کے بعد میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا کامیاب ہوں گا،مجھے لگا تھا کہ کبھی ومبلڈن فائنل تک پہنچوں گا اور جیتنے کا کوئی موقع ملے گا،کبھی سوچا نہیں تھا کہ 8 خطاب اپنے نام کروں گا۔اس کے لیے یا تو آپ بہت زیادہ باصلاحیت ہوں یا والدین اور کوچ تین برس کی عمر سے آپ کو کورٹ پر تیار کرنے میں لگ جائے،لیکن میں ان بچوں میں سے نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم تھا کہ میں ایک بار پھر خطاب جیتوں گا،لیکن اس سطح پر کبھی نہیں سوچا تھا،اگر مجھ سے کوئی کہتا کہ میں اس سال دو گرینڈسلیم جیتوں گا تو میں ہنس پڑتا۔
 


Share: